URDUINSIGHT.COM

اداکار نہ ہوتے تو کیا کرتے؟ فہد مصطفیٰ نے ’اعتراف‘ کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ٹی وی و فلم اداکار، پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل اُن کے والد اُنہیں بریانی کی دکان کھول کر دینے والے تھے۔

حال ہی میں اداکار فہد مصطفیٰ نے اداکار و میزبان، محب مرزا کے پروگرام میں شرکت کی۔اداکار نے جہاں اپنے کیریئر کے آغاز، پیشہ ورانہ زندگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کی، وہیں ایک دلچسپ انکشاف کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل میرے والد مجھے بریانی کی دکان کھول کر دینا چاہتے تھے، میرے والد نے اپنا مکمل ذہن بنا لیا تھا اور اس کاروبار کے لیے مجھے تیار بھی کر رہے تھے۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میرے والد نے مجھے ایک خاتون سے بھی ملوایا تھا جنہوں نے مجھے اس کاروبار سے متعلق مکمل آگاہی دی اور حتیٰ کہ بوٹیوں کا حساب تک بتایا۔

اداکار نے کہا کہ اگر میں شوبز میں نہ آتا تو میں ایسا ہی کچھ کر رہا ہوتا۔اس پر محب مرزا نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی کا کاروبار کر لیتے تو کیا آپ کی بریانی میں آلو ہوتا؟

اس پر ہال میں بیٹھی ساری آڈیئنس قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔