URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف کے جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کیلئے نئی پریشانی، مشکل میں پھنس گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جلسوں اور آئے روز نئے نئے گانے متعارف کروانے کی وجہ سے شہرت پانے والے ڈی جے بٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے نادہندہ نکلے، محکمہ ایکسائز نے ڈی جے بٹ کو سنگجانی کے قریب ناکے پر روک کر گاڑی سیز کردی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ کی گاڑی ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈیفالٹر تھی، ڈے جے بٹ کو ایکسائز انسپکٹر سلیم بٹ نے روڈ چیکنگ کے دوران روکا۔ اس موقع پر ایکسائز حکام نے کہا کہ جب تک گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں ہو جاتا گاڑی کو قبضے میں ہی رکھا جائے گا۔

یادرہے کہ کل تحریک انصاف ایک بار پھر جلسہ کرنے جارہی ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔