URDUINSIGHT.COM

8 ستمبر کا جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ8ستمبرکاجلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں بلکہ آزاد عدلیہ کے لیے ہے۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو تیسرا یا چوتھا این ار او دے دیا ہے،اس پرآج عمران خان خوش نہیں تھے،عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے ان کیسز میں میں کب رعایت مانگ رہاتھا میرے کیسز میں جب کچھ ہے ہی نہیں انہوں نے تو ویسے ہی ختم ہو جانا تھا۔

علیمہ خان نے کہاکہ جب عمران خان کے دو ریفرنسز ختم ہو رہے تھے قاضی فائز عیسیٰ نے ان کو این آر او دے دیا،جوڈیشری کے ساتھ جو آج انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے یہ برداشت نہیں کیا جائے گا،یہ تماشا نہیں ہونے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ 8ستمبر کے جلسہ میں سب شامل ہوں گے،ہمیں پتہ ہے بچوں کا مستقبل بڑا تاریک ہے،سب 8ستمبر کے جلسہ میں ضرور شریک ہوں تاکہ آزادی ہی مہم کا آغاز کر سکیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔