URDUINSIGHT.COM

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔ آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہےکہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہورہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔