URDUINSIGHT.COM

مہمند ایجنسی، ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملے کی کوشش ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔