URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، ہر رکن اسمبلی کو کتنے کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بہتر انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔

پشاور سے ایم پی اے فضل الہیٰ نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ ایک بجے قافلے روانہ ہوں گے اور پشاور سے تمام قافلے3 بجے صوابی پہنچیں گے۔

فضل الہیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بھی صوابی 3 بجے پہنچیں گے، صوابی سے وزیر اعلیٰ کے پی کے قافلے کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روکاوٹیں دور کرنے کے لیے کرین، شاول اور مشینری ساتھ لیکر جائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے انجام کے ذمہ دارہوں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔