فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم لائنز کے کھلاڑی حنین شاہ اور سٹالینز کے کھلاڑی سعدخان پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔
پی سی بی نے بتایا کہ دونوں زخمی کھلاڑیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ایکسرے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، جس کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن شروع ہوگئے ہیں۔