URDUINSIGHT.COM

کینیڈا میں پاکستانی نوجوان گرفتار، خطرناک الزام لگ گیا

 

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان کو کالعدم تنظیم کی مدد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا محمد شاہ زیب کی گرفتاری کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کے یہودی مرکز میں شہریوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔آج نیوز کے مطابق محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، محمد شاہ زیب خان کو نیویارک کی جانب سے شکایت پر کینیڈا میں گرفتار کیا گیا۔

شکایت میں کہا گیا کہ شاہ زیب خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ایک خفیہ میسجنگ ایپ پر تنظیم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ محمد شاہ زیب خان نے 7 اکتوبر کے قریب نیویارک شہر میں ایک دہشت گردانہ حملے میں زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنا رکھی تھی تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی بروقت کارروائی کے سبب مذکورہ سازش ناکام بنا دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر محمد شاہ زیب خان کو زیادہ سے زیادہ بیس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔