URDUINSIGHT.COM

اسلام آباد کی انتظامیہ کی طرف سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم،ڈی سی کا کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے شام 7بجے کا وقت دیا گیا تھا، مقررہ وقت کے بعد جلسہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جاری کیے گئے این او سی کے مطابق اسلام آباد میں جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے تھا اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو آگاہ باقاعدہ کر دیا گیا ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔