فرینکفرٹ (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن جرمنی نے کہا ہے کہ پچیس کروڑ پاکستانیوں کا دل اپنی افواج کے ساتھ دھڑکتا ہے اور دشمنوں کے ہر پراپیگنڈہ کا کاری جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
یو م بحریہ کے موقع پراپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ میاں محمد عمران ضیاء جنجوعہ نے کہا کہ جو ہمیں گمراہ کرنا چاہتے ہیں ہم انہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ عوام اور فوج اک جان، دو قالب ہیں، خدا نخواستہ کبھی ملک پر کوئی برا وقت آیا یا دشمن کبھی میلی آنکھ سے دیکھا تو پچیس کروڑ پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے افواج پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ان مائوں کو بھی سلام جنہوں نے ایسے ایسے ہیرے وطن پر قربان کئے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔