URDUINSIGHT.COM

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ؛پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا،دونوں ٹیموں نے 2،2گول سکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلی جا رہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ برابر ہوگیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے،تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو ملائیشیا پر دو ایک کی برتری حاصل تھی ، تاہم چوتھے کوارٹر میں ملائیشیا کی ٹیم ایک اور گول کرکے میچ برابرکردیا،پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور ندیم احمد نے گول کیے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔