URDUINSIGHT.COM

بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکستان نیوی ڈے پر پیغام

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان نیوی ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور پاک بحریہ کوسلام پیش کرتے ہیں۔

پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔قوم پاکستان نیوی کے جانبازوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 8ستمبر کادن پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 1965اور1971 میں پاک بحری نے دشمن کو ناکوں چنے چپوائے۔ پاک بحریہ کے جانبازوں نے جنگ کے دوران سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ دفاع وطن میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔