URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف کا جلسہ بدنظمی کا شکار، شیر افضل مروت نے کارکن کو گھونسا ماردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ بد نظمی کا شکار ہوگیا ہے، دھکم پیل کے دوران شیر افضل مروت آپے سے باہر ہوگئے اور کارکن کو گھونسا دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق سنگجانی جلسے میں اس وقت بدنظمی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جب شیر افضل مروت جلسہ گاہ پہنچے، اس موقع پر کارکنوں نے دھکم پیل شروع کر دی، کھینچا تانی کے دوران شیر افضل مروت آپے سے باہر ہو گئے اور ایک کارکن کو گھونسا جڑ دیا۔ اسی دوران شیر افضل مروت کا ایک قریبی ساتھی بھی متاثرہ کارکن کی جانب لپکا اور اسے مزید تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم دھکم پیل میں متاثرہ کارکن بمشکل اپنے آپ کو بچا پایا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔