URDUINSIGHT.COM

دنیا کی سب سے بڑی اور بھاری بھرکم گولڈ فش جھیل میں مردہ پائی گئی

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی سب سے بڑی اور بھاری بھرکم گولڈ فش ‘دی کیرٹ’ جھیل میں مردہ پائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صوبے شیمپین میں موجود جھیل ‘بلیو واٹر لیکز’ میں دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش کو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر اینڈی ہیکیٹ نے 2022 میں پکڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کے تیز نارنجی رنگ کی وجہ سے اس مچھلی کا نام ‘دی کیرٹ’ رکھا گیا جس کا وزن 30 کلو تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مچھلی لیدر کارپ اور کوئی کارپ کی ایک ہائیبرڈ نسل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مچھلی ‘دی کیرٹ’ کی عمر 20 سال تھی اور وہ اپنی عمر مکمل کر چکی تھی اور مچھلی جھیل میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔