URDUINSIGHT.COM

اداکارہ ثناکو جان کاخطرہ،بڑاالزام لگادیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ انہیں مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

اداکارہ ثنا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے، انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔الزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ بہت اذیت میں ہیں اور پریشانی سے دوچار ہیں، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہیں اور نہ حصہ لیناچاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ذریعےقانونی چارہ جوئی کرنےجارہی ہیں، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں وہ پیچھےنہیں ہٹیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

خیال رہے کہ 2022 میں اداکارہ ثنا نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے 1997 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور کیرئیر کا آغاز فلم ’سنگم‘ سے کیا تھا اور ساتھ ہی اب وہ چھوٹے پردے پر بھی کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ ثنا کئی ڈراموں میں بھی اہم کردار کرچکی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔