URDUINSIGHT.COM

بنگلہ دیش نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےپراسیکیوٹرنےبھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کےانٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج السلام نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیراعظم پرجنگی جرائم کےتحت مقدمات درج ہیں، چونکہ مرکزی ملزمہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں تو ہم انہیں واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے۔انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسینہ واجد ملک میں اپوزیشن جماعتوں اور مخالفین کے قتل عام میں ملوث رہی ہیں۔انھیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کابھارت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہے جس پر 2013 میں دستخط کیے گئے تھے۔ تاہم معاہدے کی ایک شق کے تحت اگر جرم “سیاسی نوعیت” کا ہو تو حوالگی سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔