اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کےسینیئر رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔ 24 نیوز کے مطابق پولیس نے شیرافضل مروت کی گاڑی کوروکا جس پر انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ،پولیس نےمروت کو اپنے ساتھ جانے پر اسرار کیا،جس پر شیر افضل مروت صرف ایک ہی سوال کرتے رہے کہ مجھے کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے بتاؤ؟ پولیس شیر افضل مروت کو لے کر روانہ ہو گئی پولیس مروت کو ایس ایچ او کی گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔