اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف سکولز کی طرف سے پیر کے روز چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے ۔
ہم نیوز کے مطابق سکول انتظامیہ کا کہنا ہے چھٹی موجودہ حالات کے باعث دی گئی ہے،واضح رہے پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے جڑواں شہروں میں جگہ جگہ کنٹینرزلگا کر راستے بند کردئیے گئے ہیں۔26 نمبر چونگی پر کنیٹیرزسے راستوں کی بندش کے باعث دوسرے شہروں سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہری رل گئے ،فیض آباد انٹرچینج بھی مکمل رکھا گیا۔