پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورکے جمیل چوک میں موٹر سائیکل سوار 2ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کوروکنے کا اشارہ کیاتھا، موٹر سائیکل سوار ایکسائز پولیس کو دیکھ کر خودکش جیکٹ پھینک کر بھاگ گئے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 7کلوگرام تک بارودی مواد والی خودکش جیکٹ کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔