اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہراقتدار میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،شیرافضل مروت، شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایسے میں پارلیمنٹ کے باہر دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب پولیس نے ن لیگی ایم این اے کو پاکستان تحریک انصاف کا ایم این اے سمجھ کر روک لیا۔لیگی ایم این اے کی گاڑی کے آگے ایک اور گاڑی لگادی گئی، جس کے بعد لیگی ایم این اے شائستہ جدون نے اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرکے کہا کہ میں ن لیگ میں ہوں، وہاں موجود رپورٹرز اور پولیس اہلکاروں نے قہقہہ لگایا۔
ایم این اے شائستہ جدون خود بھی اس ساری صورتحال کو دیکھ کر ہنسنے لگیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں جانے دیا۔