انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں ترکیے 13 سال بعد شریک ہو رہا ہے۔ترک قیادت غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتا رہا ہے اور عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف قتلِ عامہ کے الزام کے تحت مقدمات کے حوالے سے فعال کردار کرتا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں عرب لیگ کے رکن ممالک سے ترکیے کے تعلقات زیادہ خوش گوار نہیں رہے۔
مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ترکیے کے تعلقات خاصے کشیدہ رہے ہیں۔شام کی قیادت کو ترکیے سے شکایات لاحق رہی ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے کانٹیکٹ گروپ سے ترکیے نے وابستگی اختیار کی تاکہ اس قضیے کا فوری حل تلاش کیا جاسکے۔