URDUINSIGHT.COM

صاحبزادہ حامد رضا اور زین قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمابھی گرفتار کرلیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنما مولانا نسیم الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ‏صاحبزادہ حامد رضا کو اور پی ٹی آئی ایم این اے مولانا نسیم الرحمان کو حراست میں لیا گیا۔جیونیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، وقاص اکرم اور عامر ڈوگر اور دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے بعد ازاں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔