URDUINSIGHT.COM

مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آگیا

 

لاہور (ویب ڈیسک)مفتی عبدالقوی کوایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیرمقرر  کرنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا  اور ایسے کسی اقدام کی تردید کی ۔ 

آج نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، کسی شخص نےبغیر اجازت ایسی حرکت کی ہےتو اسکے خلاف ایکشن لیا جائےگا، وزیر اعلی پنجاب نے اسکا سخت نوٹس لیا ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے، وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم میں3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ دوسری جانب مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ سکیم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔