ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو والدین بننے پر مبارکباد دینے خود ہسپتال پہنچ گئے۔گزشتہ دنوں بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دپیکا کی بیٹی کی پیدائش ممبئی میں این ایچ ریلائنس ہسپتال میں ہوئی جو کہ امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دپیکا کی بیٹی کے پیدائش کے بعد مکیش امبانی انہیں مبارکباد دینے ہسپتال پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔مکیش امبانی کے ہسپتال دورے کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتطامات کیے گئے تھے۔