URDUINSIGHT.COM

بلوچستان میں 18 سال سے کم عمر میں شادیوں کی حیران کن شرح سامنے آگئی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے مطابق بلوچستان میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان پایا جاتا ہے اور لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں کا رجحان زیادہ ہے۔

بلوچستان کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کم عمری کی شادیوں کے رجحان کے باعث زچگی میں اضافے کے ساتھ بچوں کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ایک محتاط تجزیے کے مطابق 15 سال سے کم عمر میں شادیوں کی شرح 12.5 فیصد اور 18 سال سے کم عمر میں شادی کی شرح 45 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رجحان کم اقتصادی شراکت داری اور تعلیمی مواقع سے محرومی کو جنم دیتا ہے اور یہ صورتحال صنفی تشدد کا بھی باعث بنتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی کی کم از کم عمر 18 سال تک محدود کرنا اور اس سے کم عمر میں شادی کی حمایت کرنے والے روایتی اصولوں کی ممانعت کرنا لازمی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔