URDUINSIGHT.COM

سلمان خان کی کلائی پر سینکڑوں ہیروں سے مزین گھڑی کی قیمت کیا ہے؟

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو گھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے مالک ہیں، دنیا کی امیر ترین شخصیات مثلاًمارک زکر برگ اور مکیش امبانی جیسے لوگ اس برانڈ کی گھڑ یوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے، اس گھڑی میں چمکتے سینکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھاکہ میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

بلینیئر III کی خاصیت:سوال یہ ہے کہ بلینیئر III گھڑی کی قیمت اتنی زیادہ کیوں ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلینیئر III گھڑی کو 152 قیراط کے زمرد کے انداز سے کٹے ہوئے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہر جگہ 76 ہیرے نصب ہیں، گھڑی کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے یہ منفرد ڈیزائن گھڑی کے پیچیدہ اندرونی نظام کو واضح کرتا ہے۔

بلینیئر III کے بریسلیٹ پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 704 قیمتی ہیروں کےساتھ تیار کیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔