URDUINSIGHT.COM

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اداکاری کے بے تاج بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں جس کا ثبوت سن 2000 سے نشر کیا جانے والا بھارتی شو’ کون بنے گا کروڑ پتی ہے ‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ٹی وی’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 16 ان دنوں نشر کررہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے امیتابھ بچن ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کیلئے ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کررہے ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی فی قسط کا معاوضہ 4 سے 5 کروڑ روپے تھا۔

سن 2000 میں بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کا کیریئر اتارچڑھاو¿ کا شکار تھا جس دوران انہوں نے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے افتتاحی سیزن کی میزبانی کیلئے حامی بھی بھرلی، اس شو کے پہلے سیزن کی شاندار کامیابی نے نہ صرف ان کی شہرت میں اضافہ کیا بلکہ امیتابھ کا ٹھہرا فلمی کیریئر بھی بحال کردیا، اسی سال امیتابھ بچن کو آدتیہ چوپڑا کے بلاک بسٹر رومانٹک فلم ’ محبتیں ‘میں دیکھا گیا۔

امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے دوسرے سیزن میں بھی اسی شان سے واپس تو آئے لیکن صحت کے مسائل کے سبب انہیں میزبانی کے فرائض سے دستبردار ہونا پڑا جس کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے سیزن 3 تک میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی لیکن عوام کے بھرپور مطالبے پر امیتابھ کو سیزن 4 میں میزبانی دی گئی تب سے اب تک امیتابھ بچن ہی مقبول کوئز شو کے ہر سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے تاہم

 جولائی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کیلئے امیتابھ بچن کو شوٹنگ میں دیکھ کر مداح ایک بار پھر خوش ہوگئے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔