URDUINSIGHT.COM

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی وجہ بتادی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کئی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی جس میں انہوں نے شوبز کا حصہ بننے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد خاندان کی مالی مدد کرنا تھا جسکے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انڈسٹری میں قدم رکھا۔اداکارہ کے مطابق شوبز میں شمولیت کا فیصلہ ان کے لیے ایک اہم اور ذاتی فیصلہ تھا تاکہ وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکیں اور ایک بہتر مستقبل بنا سکیں۔زندگی میں درپیش مشکلات اور اپنی والدہ کے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ہم چار بہنیں ہیں جن کی پرورش انکی والدہ بطور سنگل پیرنٹ کر رہی ہیں۔

کٹھن حالات کو یاد کرتے ہوئے زینت نے بتایا کہ ایک روز میں نے انہیں روتے ہوئے دیکھا ، اور شاید یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنی فیملی کیساتھ کھڑا ہونا ہے اور انکا بازو بننا ہے۔زینب شبیر کے مطابق یہی وہ لمحہ تھا جس نے انہیں شوبز میں شامل ہونے پر اکسایا، اور وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا یہ فیصلہ کامیاب رہا کیونکہ انہیں فخر ہے کہ وہ اپنی فیملی کی خواہشات پوری کر سکتی ہیں اور انہیں خوش رکھ سکتی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔