URDUINSIGHT.COM

سمندری طوفان فرانسائن امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

لوزیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سمندری طوفان فرانسائن امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوزیانا کے ساحلی شہر مورگن سٹی سے رہائشیوں کا بڑے پیمانے پر انخلا کر دیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے نیو اورلینز، الاباما اور فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔