URDUINSIGHT.COM

لڑکا اڑھائی لاکھ کماتا ہو اور انجینئر ہو‘، لڑکی کی ڈیمانڈ پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی سے قبل ہر لڑکی کا یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ اس کا ہونیوالا شوہر ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دے اور اس کی ضروریاتِ زندگی کا خیال رکھے۔

مگر ایک خاتون نے شادی سے قبل ایسے شوہر کا مطالبہ کر دیا جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

نجی ٹی وی” آج نیوز” نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ایک خاتون ٹیچر کی اپنے مستقبل کے شوہر سے مطالبے کی ایک طویل فہرست سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون کے اپنے مستقبل کے پارٹنر سے طویل ڈیمانڈز کی پروفائل شونی کپور نامی بھارتی ایکس صارف نے شیئر کی۔

پروفائل کے مطابق وہ اپنے دوسرے شوہر سے کم از کم 30 لاکھ روپے سالانہ کمائی کا مطالبہ کرتی ہیں، شوہر ایک بڑے گھر کا مالک ہو جہاں خاتون کے والدین بھی ان کے ہمراہ رہ سکیں۔

خاتون نے اپنے دوسرے شوہر کی اعلیٰ تعلیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے ایم بی اے کرنے والے اور سافٹ ویئر انجینئر پارٹنر کی تلاش میں ہیں۔

مذکورہ خاتون نے پروفائل میں یہ بھی لکھا کہ انہیں لگژری ہوٹلوں میں قیام کرنا بہت پسند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گھر کے کام کاج میں دلچسپی نہیں لیتیں اور اپنے ہونے والے شوہر سے توقع رکھتی ہیں کہ وہ کام کرنے کے لیے باورچی اور نوکرانی کی خدمات حاصل کریں۔

پروفائل کی طویل فہرست پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کی کبھی شادی ہی نہیں ہوئی حالانکہ وہ خود ایک طلاق یافتہ ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔