URDUINSIGHT.COM

مریض موبائل دیکھتا رہا اور ڈاکٹروں نے ’برین ٹیومر‘ کا آپریشن کردیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کئے بغیردماغ سے ٹیومر نکال کر کامیاب آپریشن کر ڈالا۔

یہ آپریشن بھارت کے شہرلکھنو میں کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مریض کو موبائل فون استعمال کرنے کے لئے دے دیا اور اسی دوران دماغ کا آپریشن کرکے ٹیومر نکال دیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس عمل کے لئے awake craniotomy کی تکنیک کا استعمال کیا جس کے تحت مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا بلکہ وہ پورے ہوش و ہواس میں ہوتا ہے، ڈاکٹرز نے 56 سالہ ہریش چندر کا اسی تکنیک سے کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہریش نے چند روز قبل سر میں شدید درد اور بائیں بازو سمیت ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 56 سالہ مریض میں بھارتی ڈاکٹرز نے برین ٹیومر کی تشخیص کی تھی اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ معذور ہوسکتا ہے جس کے بعد فوری آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مریض کو بنیادی انیستھیسیا دیا گیا لیکن وہ موبائل استعمال کرنے کے ساتھ ٹانگ بھی ہلا سکتا تھا۔

یہ اس لئے کیا گیا تاکہ مریض کا دماغ حرکت میں رہے اور احتیاط سے ٹیومر نکال دیا جائے، اس تکنیک کے استعمال سے مریض کی دماغ کی شریانیں خراب ہونے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔