URDUINSIGHT.COM

نکاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا قانون کی منظوری دے دی

ماناگوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری دیدی، خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال قید اورجرمانہ ہوگا۔

خبرایجنسی کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سے غیر مصدقہ معلومات میڈیا میں شائع یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور عوام میں خوف پھیلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ غلط معلومات پھیلا کر سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

نکاراگوا کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نیا قانون منظوری کیلئے ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کے پاس دستخط کیلئے بھجوا دیا گیا۔

نئے قانون سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ مخالفین کی آواز دبانے کیلئے حکومت نے سوشل میڈیا قانون منظورکیا، یہ قانون ملک میں صحافت کو بھی جرم بنا دیتا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا نیا قانون شہریوں اور میڈیا کے اظہار آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔