URDUINSIGHT.COM

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں محفلِ میلاد، طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور پنجاب میں جاری3 روزہ سیرت کانفرنس کے دوسرے دن خواتین اور بچیوں کے لیے محفلِ میلا دکا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پرمسز منیبہ نیئر چیف ایگزیکٹو آفیسردستکاریٔ دختران اور مختلف شبعہ ہا ئے زند گی سے وا بستہ خوا تین نے شرکت کی۔محفلِ میلا د میں مختلف سکولوں سے تقریباً 200طالبات نے شرکت کی۔خوا تین اور بچیوں نے خوش الہان آواز میں نبی کریم ﷺ کی بارگا ہ میں گل ہا ئے عقیدت پیش کیے۔محفلِ میلا د کے انعقا د کے لیے ڈاکٹر صفیہ رحما ن اور مس شیما راؤ نے بطور فوکل پر سنز فرائض سر انجا م دیئے-

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔