کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشنل مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کی متعددفلائٹس کا شیڈول تبدیل ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پی آئی اےکی لاہور، شارجہ کی پرواز پی کے 185منسوخ ہو گئی جبکہ مختلف ایئرپورٹس کی 24ملکی اور غیرملکی پروازوں میں تاخیر کا شکار ہے،کراچی، کویت سٹی کی پروازوں جے 9508،9507میں 3گھنٹے ،استنبول، کراچی کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں ٹی کے 709،708 ایک گھنٹہ تاخیرکا شکار ہیں۔
اسی طرح مسقط، کراچی کی پرواز اووی 511ساڑھے 4گھنٹے ،کراچی جدہ کی پرواز پی اے 170کی روانگی میں 5گھنٹے ،کراچی سے دبئی اور شارجہ کی پروازوں کی روانگی میں ایک ایک گھنٹہ تاخیرہے۔
اس کے علاوہ کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300کی روانگی میں 50منٹ کی تاخیر ہوئی،کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 368ایک گھنٹہ تاخیر سے دوپہر 2بجے جائے گی،جدہ فیصل آباد کی پرواز پی کے 764کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیرہے۔