URDUINSIGHT.COM

افغانستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا، راشد خان سے متعلق بڑی خبر

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان نے جنوبی افریقہ سے پہلی باہمی ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں تجربہ کارآل راؤنڈر راشد خان کی واپسی ہو گئی

تفصیلات کے مطابق انجری کے سبب ابراہیم زدران اور مجیب الرحمان بدستور عدم دستیاب ہیں جبکہ نئے پلیئر بلال سمیع کے ساتھ درویش رسولی اور عبدالملک بھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

17 رکنی اسکواڈ حشمت اللہ شاہدی (کپتان ) رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، عبدالملک، ریاض حسن، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، ننگیالیہ کھروٹے، اے ایم غضنفر، فضل حق فاروقی، بلال سمیع، نوید زدران اور فرید احمد پر مشتمل ہے۔

یو اے ای میں تین میچز کی سیریز کا آغاز18 ستمبرکو ہوگا، تینوں میچز شارجہ میں شیڈول ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔