URDUINSIGHT.COM

بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان میں کیا اپنا وعدہ پورا کردیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کردیا، انہوں نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران ملنے والی اپنی انعامی رقم مرحوم رکشہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ کو دے دی۔

بنگلہ دیش نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ناصرف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست دی بلکہ سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش بھی کیاتھا۔ مہمان ٹیم کی پاکستان کے خلاف اس کامیابی میں بولنگ آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے کلیدی کردار ادا کیا اور پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

مہدی حسن میراز نے اپنی انعامی رقم مرحوم رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ کو دینے کا اعلان کیا تھا جو بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف تحریک کے دوران پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ مہدی حسن میراز نے پاکستان میں تاریخی کامیابی کے بعد اپنی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔