اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا غیرمعمولی اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کی صدارت کریں گے،تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اورسینئر ترین ججز شریک ہوں گے،ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی، جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اور سینئر ترین ججز خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ہیں،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے قانون بھی شریک ہوں گے۔