کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کارسازحادثہ میں منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مستردکردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشا کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مرکزی ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔سٹی کورٹ نے کہاکہ ملزمہ کی میرٹ پر ضمانت نہیں بنتی، ملزمہ کے وکلا نے ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔