URDUINSIGHT.COM

اپیل منظور، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 3اراکین پرعائد پابندیاں ختم کردیں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی اپیل کمیٹی نے 3اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کرلی ہے،اس فیصلے کے بعد ظاہر شاہ، نعمان خان اور رانا اشرف کو صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے،ظاہر شاہ خیبرپختونخوا اور رانا اشرف پنجاب کی صوبائی ایسوسی ایشین کے اہم امیدوار ہیں،واضح رہے کہ ڈسلپنری کمیٹی نے گزشتہ ماہ تینوں افراد پر تاحیات پابندی لگائی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔