URDUINSIGHT.COM

ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ” امت” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،اس سلسلے میں سائبر کرائم کی 4رکنی ٹیم آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لئے پہنچی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) کی ٹیم اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے گئی تاہم سابق وزیر اعظم نے وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔