اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نےکہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک زیر غور ہے اور اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی الیکشن کے معاملے کو ہمیشہ جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی تاہم تحریک انصاف نے بار بار تاخیری حربے استعمال کیے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ بیان سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس اہم وضاحت کے بعد سامنے آیا جس میں مخصوص نشستوں پر عمل درآمد نہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیا گیا ہے۔