URDUINSIGHT.COM

سعودی عرب سے کراچی آیامنکی پاکس کا مشتبہ مریض ہسپتال منتقل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے شبے میں انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر کی محکمہ صحت کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر سکریننگ کی۔سکریننگ کے دوران مسافر شمشیر علی میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد انہیں سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مسافر شمشیر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، دوسری طرف مسافر کے منکی پاکس علامات پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔