URDUINSIGHT.COM

طبی امداد کے عالمی دن پر ڈی جی پی ڈی ایم اے کا پیغام جاری

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے طبی امداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر شہری کا بنیادی فرض ہے کہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت سیکھے اور معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالے۔

فرسٹ ایڈ ہنگامی حالات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فرسٹ ایڈ ایک مہارت ہی نہیں بلکہ زندگی بچانے کا سادہ عمل ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ہر سال ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائزز کا انعقاد کرتا ہے۔ سکول و کالجز کے طلباء کو بھی سیمینارز کے ذریعے فرسٹ ایڈ بارے آگاہی دی جاتی ہے۔ شہری ابتدائی طبی امداد پر عمل کرنے کے لیے موک ایکسر سائزز میں ضرور حصہ لیں۔

ابتدائی طبی امداد کے دن کو منانے کا مقصد فرضی مشقوں کے ذریعے ہر شہری کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے با اختیار بنانا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا ہمارا فرض ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔