URDUINSIGHT.COM

سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سلیمہ امتیاز کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد ہونے کے بعد پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

 اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی20 ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

 اس موقع پر سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکرگزار ہوں،مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔