قصور (ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد محمد افضل انتقال کر گئے۔غضنفر علی کے والد کے انتقال پر پی ایچ ایف کے عہدیداران نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ غضنفر علی کے والد کی نمازِ جنازہ آج قصور میں ادا کی جائے گی۔ غضنفر علی کے والد کے انتقال پر پی ایچ ایف کے عہدیداران نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
غضنفر علی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں ٹیم کے ساتھ چین میں موجود ہیں۔پی ایچ ایف نے کہا کہ غضنفر علی چین میں جاری ایونٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کل چین کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔