URDUINSIGHT.COM

آئینی ترامیم کیا ہیں یہ اپوزیشن کو پتہ ہے نہ اتحادی جماعتوں کو،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ وہ قانون سازی ہونی چاہئے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہوآئینی ترامیم کیا ہیں یہ اپوزیشن کو پتہ ہے نہ اتحادی جماعتوں کو۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہاکہکابینہ ارکان سے بھی آئینی ترامیم کو چھپایا جارہا ہے،اگر یہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جارہی ہیں تو اس کو چھپایا کیوں جارہا ہے؟ان کاکہناتھا کہ اگرحکومت مسودہ شیئر کرے تو اس پر ہم اپنا آؤٹ پٹ دیں گے، جے یو آئی رہنما نے کہاکہ یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کیلئے ہیں یا اس کو کنٹرول کرنے کیلئے؟

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔