اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 18ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ 9ستمبر کو احتساب عدالت نے کیس منتقلی کا آرڈر کیا، 10ستمبر کو پیش ہوئے تو سپیشل جج سینٹرل ایک ہفتے کیلئے چھٹی پر چلے گئے،کیس آج کیلئے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے پاس مقرر ہے،جج شاہ رخ ارجمند پہلے عدت کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں،عدالت سپیشل جج سینٹرل کو جلد سماعت کرکے فیصلے کی ہدایت کرے،
وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری پر نوٹس ہو چکے تھے پھر بھی گرفتاری ہو گئی،اب ضمانت بعداز گرفتاری کا معاملہ ابھی اسی طرح لٹکا ہواہے،عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 18ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔