اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس کی 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جان باس کا طیارہ رات ساڑھے 3بجے نور خان ایئربیس پر اترا تھا ۔جان باس وفد کے ہمراہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے،ترجمان محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ دو طرفہ امور، خطے کو درپیش سیکیوٹی چیلنجز پر بات ہوگی۔