URDUINSIGHT.COM

حکومتی اتحاد جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ خطرناک ہیں،عمر ایوب

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ یہ لوگ جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ خطرناک ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق عمرایوب کاکہناتھا کہ ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ، یہ کیسے ترامیم کر سکتے ہیں،ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا جس کی شکایت کمیٹی میں بھی کی،ان کاکہناتھا کہ کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا کہ کس کا بندہ ہے،کمیٹی میں بلاول بھٹو، خورشیدشاہ، اعظم نذیر تارڑ سب تھے، اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہم حق پر ہیں ، یہ غلط راستے پر ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔