URDUINSIGHT.COM

مشال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکابینہ میں ایک بار پھرردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق مشیر مشال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائےگا، مشال یوسفزئی کو بطور معاون خصوصی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، مشال یوسفزئی کی سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ،مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے دن ہی دوسری سمری گورنر کو بھیجی گئی،گورنر کے دستخط کے بعد مشال یوسفزئی دوبارہ کابینہ میں شامل ہو جائیں گی۔

دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مشال یوسفزئی کی سمری ملی ہے،مشال یوسفزئی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے،سمری پر جلد دستخط کروں گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔